پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحا د نہیں ہوسکتا، پیپلز پارٹی اور(ن)لیگ نے میثاق جمہوریت کے نام پر مک مکا کیا ، نوازشریف نے معاہدے کی پاسداری نہ کی جس پر آصف زرداری کو غصہ آیا ، آصف زرداری کا حکومت کے سیاسی انتقام بارے بیان درست ہے، آرمی چیف کا معیار بلند ہو رہا ہے ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو
پیر 31 اگست 2015 23:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیپلزپارٹی کے ساتھ کسی بھی قسم کے اتحا د کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارٹر آف ڈیموکریسی کے نام پر پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ نے مک مکا کیا لیکن نوازشریف نے معاہدے سے پھر گئے جس پر آصف زرداری کو غصہ آیا،دونوں پارٹیوں نے معاہدے سے قبل ایک دوسرے پر کرپشن کے الزام لگائے، آصف علی زرداری کا حکومت کے سیاسی انتقام بارے بیان درست ہے، پاکستان کی عوام غریب حکمران امیر ہوتے جا رہے ہیں،جنرل راحیل شریف کا معیار بلند ہو رہا ہے ۔
وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ 2007ء میں آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان چارٹر آف ڈیموکریسی کے نام پر مک مکا ہوا تھا کہ 5سال آپ پورے کریں پھر 5سال ہم لیکن نواز شریف اپنی زبان پر قائم نہیں رہتے، زرداری نے درست کہا کہ نواز شریف نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگائے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن جاری رہنا چاہیے، میں رینجرز کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ خیبرپختونخوا میں آ کر آپریشن کریں جو کرپشن میں ملوث ہو اسے لٹکا دیں، ہمارا تو اپنا وزیر کرپشن میں تھا ہم نے اسے بھی نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ فوج وہ کام کر رہی ہے جو ہمیں کرنا چاہیے تھا، اس لئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پاک فوج کا معیار بلند ہو رہا ہے، لٹیروں کو پکڑنے سے قوم کو فائدہ ہو گا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ماحولیاتی تغیرات کے گندم اور دیگر فصلوں پر اثرات، حقائق اور حکومتی اقدامات
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..
حکومت کی نان فائلرز کے خلاف نئی حکمت عملی، سمیں بند نہ ہوئیں تو اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا جائیگا
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56 ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان ..
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
ٹیلی کام آپریٹرز کی عالمی تنظیم کا سمیں بلاک کرنے کے فیصلے پر اظہار تشویش
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں ..
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
-
وزیر اعظم شہبازشریف کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
9 مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر،عمرایوب کی عبوری ضمانت منظور