پیپلز پارٹی جنگ چاہتی ہے تو ہم گھبرانے والے نہیں، پی پی پی مفاہمت کی پالیسی ترک کرتی ہے تو کردے،(ن) لیگ خیرمقدم کرے گی، جمہوریت کی روسے پیپلز پارٹی ہماری کمزوریاں سامنے لائے، کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی کی ملکیت عوام کے پاس ہے ،وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ کی نجی ٹی وی سے گفتگو
پیر 31 اگست 2015 23:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31اگست۔2015ء) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی والے جنگ چاہتے ہیں تو ہم بھی گھبرانے والے نہیں، پیپلز پارٹی مفاہمت کی پالیسی ترک کرتی ہے تو بے شک کردے،(ن) لیگ اس کا خیرمقدم کرے گی، جمہوریت کی رو سے پیپلز پارٹی ہماری کمزوریاں سامنے لائے، کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی کی ملکیت عوام کے پاس ہے، اسمبلی میں کسی جماعت نے (ن) لیگ کے ساتھ نرمی نہیں برتی۔
وہ پیر کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مفاہمت آرمی پبلک اسکول پر حملے اور ملٹری کورٹس بنانے کے موقع پر کی گئی، باقی کسی جگہ بھی مسلم لیگ(ن) کو نہیں چھوڑا گیا، طرح طرح کی باتیں کی گئیں، اسمبلی میں کارروائی کے دوران کسی جماعت نے (ن)لیگ کے ساتھ نرمی نہیں برتی، اب ہم پیپلز پارٹی سے جنگ نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن میں کسی سے کوئی زیادتی نہیں ہو رہی، کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار نہ وزیراعظم کے پاس ہے نہ آصف زرداری کے، یہ اب عوام کے پاس ہے، جمہوریت کی روح اس میں ہے کہ پیپلز پارٹی ہماری کمزوریاں سامنے لائے۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین پر الزامات میڈیا رپورٹس پر مبنی ہیں۔
متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی
کشمیریوں کو ان کے قدرتی وسائل کے حق سے محروم کرنے کے بھارتی حکومتی اقدامات قانونی اور استحصالی ہیں، ..
ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے،وفاقی وزیر داخلہ محسن ..
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ،آزادی صحافت کے حوالے سے حکومت ہر ممکن اقدامات بھی کررہی ہے ، وزیر ..
کابینہ ڈویژن نے ایوانِ صدر کے علاوہ نوڈیرو ہاؤس بشمول ریسٹ ہاؤس ، لاڑکانہ کو عارضی طور پر صدر مملکت کی ..
یونیورسٹی آف ماڈرن سائنس آزاد جموں و کشمیر، مظفرآباد کو تسلیم نہیں کیا ، ایچ ای سی کا انتباہ
اسلام آباد میں فلسطین فائونڈیشن اور نیشنل ڈیجیٹل جرنلسٹس کلب کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد
نجی ایئر لائن فلائی جناح نے متحدہ عرب امارات میں شارجہ اور لاہور کے درمیان دوسری بین الاقوامی پرواز ..
ملک کے بالائی علاقوں میں تیز بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
پی ٹی آئی نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے حکومت کے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
-
حکومت کا تعلیمی نصاب میں ماحولیاتی بہتری کے مضامین شامل کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی حکومت نے نگران حکومت کی معاشی شرح نمو پر نظرثانی رپورٹ جاری کردی
-
ٹینس اسٹار عشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار