آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ،اسلام آباد‘ کراچی‘ لاہور‘ فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں پٹرولیم مصنوعات نایاب
منگل 1 ستمبر 2015 12:23
اسلام آباد/راولپنڈی/کراچی/لاہور/فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی طرف سے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہڑتال کے باعث اسلام آباد‘ کراچی‘ لاہور‘ فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں پٹرولیم مصنوعات نایاب ہوگئیں‘ لاہور میں خریداری نہ کرنے پر چھ پٹرول پمپ سیل کردیئے گئے‘ راولپنڈی اسلام آباد اور کراچی کے پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں‘ شہریوں نے حکومت سے آئل ٹینکرز مالکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا جبکہ آئل پاکستان ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ودہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے تک ہڑتال کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مختلف پٹرول پمپس پر نایاب ہوگیا۔(جاری ہے)
آل پاکستان آئل ٹینکرز مالکان کی طرف سے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہڑتال کی گئی جس کے باعث کراچی‘ اسلام آباد‘ راولپنڈی‘ لاہور اور فیصل آباد کے تیس فیصد پٹرول پمپس پر پٹرول کی قلت پڑ گئی جس کی وجہ سے شہری خوار ہوگئے جبکہ دن بھر پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی قطاریں لگی رہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئل ٹینکرز مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پٹرولیم اینڈ سی این جی ایسوسی ایشن کی طرف سے کل بدھ تک پٹرول کی ترسیل میں بہتری آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے دوسری طرف آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی طرف سے تیل کی ترسیل پر سیلز ٹیکس مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت نے اگر فیصلہ واپس نہ لیا تو ملک گیر ہڑتال کرینگے۔ لاہور میں بھی متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ضلعی حکومت کے مطابق 305 میں سے صرف 8پٹرول پمپس پر پٹرول کی عدم دستیابی ہے جبکہ خریداری نہ کرنے پر چھ پٹرول پمپس سیل بھی کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد پر بھی پٹرول کی قلت کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث پمپس پر گاڑیوں کی قطاریں لگی رہیں۔ سہالہ اور راولپنڈی کے ماہی ڈپو سے ٹینکرز مالکان نے پٹرولیم مصنوعات لے جانے سے انکار کردیا اور ودہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے تک ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔ فیصل آباد میں بھی متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی عدم دستیابی پر شہری دن بھر خوار ہوتے رہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بس ڈرائیوروں کےلیے یکساں یونیفارم کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ..
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت