اسلام آباد :و زیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 ستمبر 2015 12:38

اسلام آباد :و زیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی. ملاقات میں ملک کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت ملک بھی میں جاری نیشنل ایکشن پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.

(جاری ہے)

ملاقات میں کراچی آپریشن ، امن و امان کی صورتحال اور شمالی وزیرستان اور شوال میں جاری زمینی آپریشن پر بھی گفتگو کی گئی. ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات میں ملکی کی اندرونی اور سرحدی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں