اسلام آباد : ارسلان افتخار کے بنک اکائونٹس منجمد کر دئے گئے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 ستمبر 2015 12:47

اسلام آباد : ارسلان افتخار کے بنک اکائونٹس منجمد کر دئے گئے۔

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار کے تمام بنک اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا ہے ایف بی آر نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ ارسلان افتخار کے نام پر ایک کپمنی کے ذمے 72 لاکھ روپے کی رقم ٹیکس کی مد میں واجب الادا ہے، جس پر نوٹسز بھی جاری کیے گئے لیکن توجہ نہ دی گئی. ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ ارسلان افتخار کے ایک بنک اکاؤنٹ سے 24 لاکھ روپے وصول کر لیے گئے ہیں جبکہ باقی اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں