اوپن یونیورسٹی نے بیچلر سطح کے تمام پروگرامزکے نتائج کا اعلان کردیا

منگل 1 ستمبر 2015 13:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں 2014ء میں پیش کئے گئے بیچلر سطح کے تمام پروگرامز)سائنس و آرٹس( کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

بیچلر پروگرامز میں بی اے )جنرل(‘ بی کام ‘ ماس کمیونیکشن ‘ لائبریری اینڈانفارمیشن سائنسسز ‘ بی ایس ) 4۔سالہ (اور بی ایس کمپیوٹر سائنس شامل ہیں۔کنٹرولر امتحانات ‘ سہیل نذیر رانا کے مطابق بیچلر پروگرامز کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کر دئیے گئے ہیں اور تمام امیدواروں کو رزلٹ کارڈ ڈاک کے ذریعہ بھی ارسال کئے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں