اسلام آباد : نیب نے میرے خلاف کیسز بنائے۔ میں قبل از گرفتاری ضمانت نہیں کروانا چاہتا تھا، نئے کیس کی ضمانت کے لیے دوبارہ عدالت میں پیش ہوں گا، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 ستمبر 2015 14:37

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) : اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمارے قائدین نے بھی عدالتوں کا احترام کیا، آج عدالت میں پیش ہوا تو پتہ چلا کہ ایک اور کیس بنا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ میں عدالتوں کا احترام کرتا ہوں۔ہمارے قائدین بھی ہمیشہ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں اسی لیے میں خود بھی آج عدالت مین پیش ہوا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہوئے میں یہ توقع کرتا ہوں کہ عدالتیں انصاف کریں گی۔ میرے اور امین فہیم کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ نیب نے میرے خلاف کیسز بنائے۔ میں قبل از گرفتاری ضمانت نہیں کروانا چاہتا تھا، نئے کیس کی ضمانت کے لیے دوبارہ عدالت میں پیش ہوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زرداری نے دلبرداشتہ ہو کر بیان دیا میرے ساتھی کی جانب سے دئے گئے بیان کی تردید کرتا ہوں۔

کرپشن کے حق میں نہیں ہوں پہلے بھی کیسز کا سامنا کیا ہے۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ مفاہمت کی سیاست پر میں نے 85 فیصد عمل کیا اگر نواز شریف چاہیں تو 15 فیصد حصہ ڈال دے سکتے ہیں جس کے لیے میں ان کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہوں۔ سابق وزیر اعظم نے اعتراض اٹھایا کہ میرا بیٹا اغوا ہوا اور پھر اسی حلقے میں الیکشن ہوا کیا یہ دھاندلی نہیں تھی؟؟؟؟ انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ایف آئی اے کبھی اجازت کے بغیر کارروائی نہیں کرتی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ الزام نہیں لگایا جا سکتا کہ ہم دہشت گردی کو سپورٹ کرتے ہیں۔دہشت گردی کے الزام پر آصف زرداری کا بیان حق بجانب ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں