مردم شماری ایک بار پھر ملتوی یا ختم کئے جانے کا خدشہ

منگل 1 ستمبر 2015 16:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) آئندہ سال مارچ تک ہونے والی مردم شماری ایک بار پھر ملتوی یا ختم کئے جانے کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے اس سال مردم شماری کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم مردم شماری کے ذمہ دار ادارے پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے ڈائریکٹر جنرل آصف باجوہ نے سرکاری اعلان کے پانچ ماہ بعد تصدیق کی کہ ایک سال تک جاری رہنے والے مردم شماری کے عمل کے لئے فنڈز جاری نہیں کئے گئے ہیں ۔

وزارت خزانہ کے اعلیٰ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت غو ر کر رہی ہے کہ کیا مردم شماری کو بالکل ختم کردیا جائے ،اس کی بجائے آبادی کے بارے میں نادرا کے اعدادو شمار کو آئندہ کی منصوبہ بندی اور ذرائع کی تقسیم کے لئے استعمال کیا جائے ۔مردم شماری کیلئے 14اعشاریہ پانچ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں 6.9ارب روپے بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے لئے اور 7.4ارب روپے سیکوریٹی اور سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں