اسلام آباد : چئیر مین سینیٹ رضا ربانی نے قصور کے بچوں سے معافی مانگ لی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 ستمبر 2015 18:06

اسلام آباد : چئیر مین سینیٹ رضا ربانی نے قصور کے بچوں سے معافی مانگ لی۔

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) : قائم مقام صدر مملکت اور چئیر مین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ بحیثیت فرد،معاشرہ اور قوم وہ قصور کے بچوں سے معافی مانگتے ہیں کہ وہ انہیں نہیں بچا سکے۔انہوں نے کہا کہ قوانین موجود ہیں لیکن ان پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔تفصیلات کی مطابق قائم مقام صدر مملکت رضا ربانی نے بچوں کے حقوق سے متعلق سیمینار میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو سال 2016ء کو بچوں کے حقوق کے سال کے طور منانا چاہئیے تا کہ بچوں کے حقوق سے متعلق آگہی ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت بچوں سے متعلق مختلف بین الاقوامی معاہدوں کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے جبکہ پارلیمنٹ کے دو ایوانوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی بنائی جائے جو بچوں کے حقوق سے متعلق قوانین کا جائزہ لے اور اپنی سفارشات مرتب کرے۔ رضا ربانی نے کہا کہ حکومت بچوں کے حقوق سے متعلق قوانین کا جائزہ لینے کے لئے سی سی آئی کا اجلاس بلائے تاکہ تمام صوبوں میں یکساں قانون سازی ہو۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم اور معاشرہ سوچنا ہوگا کہ ہم کس سمت جارہے ہیں۔ہمیں اپنی ترجیحات کا تعین کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں