وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں مری کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

نوازشریف کی گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ اور متعلقہ حکام کو ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت

منگل 1 ستمبر 2015 18:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مری کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ اور متعلقہ حکام کو ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مری کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کو مری کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نواز شریف نے 3جولائی کے اجلاس کے فیصلوں پرعملدرآمد کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ متعلقہ حکام کو ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں