وزیر اعظم نواز شریف کل آزاد کشمیر جائیں گے

نواز شریف ر کونسل کے مالی سال 2015-16کے بجٹ اجلاس کی صدارت کریں گئے

منگل 1 ستمبر 2015 19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف آج بدھ کو ایک روزہ دورے پر آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد جائیں گئے ، جہاں وہ کشمیر کونسل کے مالی سال 2015-16کے بجٹ اجلاس کی صدارت کریں گئے اور اسکے بعد ضلع باغ میں کشمیر کونسل کے فنڈز سے تعمیر ہونے والے گراؤنڈ کا افتتاح کریں گئے،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کل بدھ کو ایک روزہ سرکاری دورے پر آزاد کشمیر جائیں گئے جہاں وہ پہلے مرحلے میں آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں کشمیر کونسل کے مالی سال 2015-16 کے بجٹ اجلاس کی صدارت کریں گئے اور 2گھنٹے مظفرآباد میں قیام کے بعد 25منٹ کے لیے ضلع باغ کا دورہ کریں گئے جہاں وہ ایک کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح بھی کریں گے ،ذرائع کے مطابق آج بدھ کے روز وزیر اعظم نواز شریف کے زیر صدارت اجلاس میں کشمیر کونسل کا 21ارب 84کروڑ30لاکھ کا بجٹ منظور کیا جائے گا جسمیں ترقیاتی بجٹ کے لیے 16ارب 2کروڑ 50لاکھ مختص کیے جائیں گئے جبکہ اس بجٹ سے 10ارب 78کروڑ 80لاکھ آزاد حکومت کو دینا ہیں اور کشمیر کونسل کے پاس 5ارب 24کروڑ 80لاکھترقیاتی بجٹ ہو گا جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ کے لیے 1ارب 89کروڑ اور40لاکھ مختص کیے جائیں گئے ،زرائع کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کے دورے سے واپسی کے بعد اسلام آباد میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کریں گئے جس میں آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا جائے گا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں