پٹرولیم و قدرتی وسائل کمیٹی کی کرک میں گیس کنکشن کو قانونی شکل دینے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت
کرک میں گیس کنکشنز کی فراہمی کا معاملہ طاقت کے ذریعے حل نہیں ہو گا اس کیلئے مذاکرات سے راستہ نکالنا پڑے گا،حکام کی بریفنگ
منگل 1 ستمبر 2015 20:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل نے کرک میں گیس کنکشن کو قانونی شکل دینے کیلئے فوری اقدامات اور ارکان اسمبلی کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ قائمہ کمیٹی نے 2012ء سے تیل اور گیس پیدا کرنے والے اضلاع کو گیس رائیلٹی کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔
قائمہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو چیئرمین بلال ورک کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی، شہریار آفریدی، ناصر خان خٹک، رانا محمد اسحاق خان، ملک اعتبار خان، وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔(جاری ہے)
قائمہ کمیٹی کے ارکان نے کرک میں گیس اور تیل پیدا کرنے والے علاقوں کے مکینوں کو کنکشن فراہم نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ علاقے کے لوگوں کے ساتھ مسلسل زیادتی ہو رہی ہے۔
اگر حکومت نے گیس پیدا کرنے والے علاقوں میں کنکشنز پر پابندی نہیں لگائی تو ان لوگوں کو کنکشن کیوں نہیں مل رہے۔ ایس این جی پی ایل کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ کمرشل اور گھریلو صارفین کے کنکشن لگانے پر کوئی پابندی نہیں۔ چیئرمین اوگرا نے کہا کہ گیس کنکشن کیلئے اس وقت ایس این جی پی ایل کے پاس 12 لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہیں۔ ہر سال اگر 3 لاکھ کنکشن بھی دیئے جائیں تو درخواستیں مزید آنے کی وجہ سے فرق مزید بڑھ جاتا ہے۔ کمیٹی نے کہا کہ جن علاقوں سے گیس نکل رہی ہے انہیں گیس کی فراہمی میں ترجیح دی جانی چاہئے اور اس سلسلے میں حکومت کی جو پالیسی ہے اس پر بھی عملدرآمد ہونا چاہئے۔ اس موقع پر ڈی سی او کرک اور ڈی آئی جی کوہاٹ نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ ایس این جی پی ایل کی شکایت پر کرک میں گیس چوری کے 139 مقدمات درج کئے گئے ۔ ایس این جی پی ایل کے حکام مقدمات تو درج کرا دیتے ہیں لیکن عدالتوں میں ان کی پیروی نہیں کی جاتی ۔ کرک میں گیس کنکشنز کی فراہمی کا معاملہ طاقت کے ذریعے حل نہیں ہو گا اس کیلئے مذاکرات سے راستہ نکالنا پڑے گا۔ اگر ایس این جی پی ایل ان لوگوں کو کنکشن دیدے تو جن لوگوں نے غیر قانونی کنکشن لگا رکھے ہیں وہ بھی قانون کے دائرے میں آ جائیں گے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت کرک سے رائیلٹی اور پروڈکشن بونس کی مد میں 27 ارب روپے وصول کرتی ہے اور اس میں سے خیبر پختونخوا کیلئے اس کا حصہ 3 ارب روپے بنتا ہے لیکن اس میں سے صرف تقریباً 90 کروڑ روپے رائیلٹی کی مد میں خرچ کئے جا رہے ہیں۔ کمیٹی نے یہ معاملہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے سامنے اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا۔ اکرم خان درانی اور ناصر خٹک نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت ضلع کرک میں گیس سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے اپنے حصے کی رائیلٹی کی رقم ادا نہیں کر رہی جس سے 13 ارب روپے سے اوپر کا نقصان ہو چکا ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنا چاہئے اور صوبائی حکومت کو پابند بنانا چاہئے کہ وہ اپنے حصے کی رقم علاقے کی ترقی کیلئے خرچ کرے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کرک میں گیس کے بلوں کی ادائیگی کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے اس سلسلے میں ہم دو سال سے جرگے کر رہے ہیں مگر اس کا اب تک کوئی حل نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نمائندوں کے ساتھ بل کے معاملے پر بیٹھنے کو تیار ہیں کیونکہ یہ مسئلہ فوری حل کرنا ہو گا۔ کمیٹی نے مختلف علاقوں میں مقررہ مدت کے اندر تیل اور گیس کی پیداوار کا کام شروع نہ کرنے پر ایک ماہ میں ڈائریکٹر جنرل پٹرولیم کنسیشن کو متعلقہ کمپنیوں کیخلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پٹرولیم کنسیشن ان کمپنیوں کے نام بھی پیش کرنے میں ناکام رہے جن کے لائسنس یا تو منسوخ ہو چکے ہیں یا انہیں اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ کمیٹی کے چیئرمین نے خبردار کیا کہ اگر کمیٹی کی ہدایات پر عمل نہ ہوا تو یہ معاملہ قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاقات کے بھی سپرد کیا جا سکتا ہے۔ کمیٹی نے ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیمیں مکمل نہ ہونے پر بھی سوئی سدرن گیس کمپنی اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے حکام پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر اندر متعلقہ رکن پارلیمنٹ سے رابطہ کر کے ان کی سکیمیں مکمل کی جائیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری