پٹرولیم کمیٹی کا آئندہ اجلاس خیبرپختونخوا میں کرنے اور وزیر اعلیٰ کو بھی دعوت دینے کا فیصلہ

منگل 1 ستمبر 2015 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ اجلاس خیبر پختونخوا کے کسی شہر میں منعقد کیا جائے گا اور اس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو بھی مدعو کیا جائے گا۔اس ضمن میں خیبر پختونخوا میں گیس سکیموں کی تکمیل کے حوالے سے خصوصی اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا۔

(جاری ہے)

منگل کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا میں چونکہ گیس سکیموں کی تکمیل میں تاخیر ہو رہی ہے اس کے علاوہ گیس پیدا کرنے والے علاقوں میں کنکشنز کی فراہمی کے حوالے سے بھی لوگوں کی بڑی شکایات ہیں اس لئے آئندہ اجلاس خیبر پختونخوا کے کسی شہر میں منعقد کیا جائے گا اور اس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ گیس کنکشنز اور گیس سکیموں کے حوالے سے صوبائی حکومت کی ذمہ داریوں کے بارے میں ان سے معلومات حاصل کی جا سکیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں