وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس ریفارم کمیشن میں مزید 3ماہ کی توسیع کر دی، نو ٹیفیکشن جاری

منگل 1 ستمبر 2015 21:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس ریفارم کمیشن میں مزید 3ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایف بی آر سے جاری پریس ریلز میں ٹیکس ریفارم کمیشن میں مزید 90روز کی توسیع کا نو ٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے ٹیکس ریفارم کمیشن کا قیام ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ٹیکسوں اور کسٹم ٹیرف کا جائزہ لینے اور معقول بنانے کے لئے قائم کیا گیا تھا اس کے علاوہ اس کا کام فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی خودمختاری اور انتطامی ڈھانچہ کا بھی جائزہ لینا اور بارڈر پر لوگوں کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے لئے بارڈر فورس کا قیام اور اشیا کو عالمی بارڈر کے پار لے جانا بھی شامل تھا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں