پی اے سی کا اجلاس، سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں ہاؤسنگ سکیم کی عدم تکمیل کی انکوائری اور ذمہ داروں کو سخت سزائیں دینے کی ہدایت

امید ہے اس سال کے اخر تک تمام الاٹیز کو پلاٹ دے دئیے جائیں گے،سیکرٹری وزارت سمند ر پار پاکستانیز , کمیٹی کا ورکرز ویلفئیر بورڈ کے اربوں کے فنڈز کا عدم استعمال، سرکاری رہائش گاہوں پر غیر متعلقہ افراد کے قبضے اور ای او بی آئی کی سٹاک ایکسچینج میں اربوں کی سرمایہ کاری پر اظہار تشویش ، سرمایہ کاری کم کرنے کی ہدایت , کنویئر سید نوید قمر کا سیکرٹری پاپولیشن ویلفئیر کی غیر حاضری پر شدید ناراضگی اور غصے کا اظہار ، اگلے اجلاس میں حاضر اور وضاحت پیش کرنے کا حکم