وزیراعظم نے مری کیلئے دریائے جہلم سے پانی کی بڑی اسکیم، جدید ہسپتال کی تعمیر اور سیاحت کے فروغ کیلئے برازیلی سفارتخانے کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی

جی پی او مری کی بحالی کا عمل بھی تیز کیا جائے، نوازشریف کی ہدایت

منگل 1 ستمبر 2015 21:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے مری کیلئے دریائے جہلم سے پانی کی بڑی اسکیم، مری میں جدید ہسپتال کی تعمیر اور سیاحت کے فروغ کیلئے برازیل کے سفارتخانے کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ جی پی او مری کی بحالی کا عمل بھی تیز کیا جائے۔ منگل کو وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مری کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں 3 جولائی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعظم نے مری کیلئے دریائے جہلم سے پانی کی بڑی اسکیم کی منظوری دی، اس واٹر سپلائی اسکیم پر 7ارب لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ 18منہ میں مکمل ہو گا اور پانی کی فراہمی کیلئے 30کلومیٹر لمبی لائن بچھائی جائے گی اور وزیر اعظم نے مری میں جدید ہسپتال کی تعمیر کی اور سیاحت کے فروغ کیلئے برازیل کے سفارتخانے کی اپ گریڈیشن کی بھی منظوری دی اور مری میں سملی سینی ٹوریم کو میڈیکل سینٹر کا درجہ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ سملی سینی ٹوریم میں میڈیکل کالج قائم کیا جائے گا، وزیراعظم نے اجلاس میں مری کیلئے کوٹلی ستیاں کے راستے نئی ایکسپریس وے کی تعمیر کا جائزہ بھی لیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں