وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا لندن میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ

منگل 1 ستمبر 2015 22:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لندن میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے اس موقع پر برطانیہ میں پاکستانیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس سے بھی تفصیلی ملاقات کی۔ سید ابن عباس کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو بیرون ملک میں بھی شناختی کارڈاور پاسپورٹ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جس میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں