اقوام متحدہ کے صنعتی ترقیاتی ادارہ کا سمال میڈیم انٹرپرائزز کیلئے تربیت اور بزنس کے قیام کے حوالے سے بزنس کلینک کا اہتمام

منگل 1 ستمبر 2015 22:39

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) اقوام متحدہ کے صنعتی ترقیاتی ادارہ نے سمال میڈیم انٹرپرائزز کیلئے تربیت اور بزنس کے قیام کے حوالے سے ایک بزنس کلینک کا اہتمام کیا۔ یہ اقدام اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے کیا گیا جو 3 سالہ گلوبل کلین ٹیک انوویشن پروگرام کا حصہ ہے جو پاکستان سمیت کئی ممالک میں جاری ہے۔

اس موقع پر یو این آئی ڈی او کے نمائندہ ایصام القرارا نے بزنس کلینک کے اہتمام پر آئی سی آئی سے اظہار تشکر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کلین ٹیک ٹیموں کیلئے مینٹر شپ کی فراہمی پر مینٹرز کے کردار کی بھی تعریف کی اور توقع ظاہر کی کہ ان کوششوں سے ایس ایم ایز میں کلین ٹیک انوویشن اور نئے بزنس کے قیام میں مدد ملے گی۔ آئی سی سی آئی کے صدر مزمل حسین صابری نے بزنس کلینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک ٹھوس پالیسی فریم ورک تیار کرنی چاہئے، فنڈنگ میکنزم کو مربوط بنانا چاہئے اور مزید نجی سرکاری شراکت داری کو فروغ دینا چاہئے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ بزنس کلینک سرمایہ داروں کو درکار معلومات میں مدد دے گا اور انہیں انٹرپرینوئر شپ وینچرز میں مدد دے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں