وزیراعظم کا صوبائی وزیر ثناء اﷲ زہری کو ٹیلی فو ن‘ بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور خان آف قلات سے ملاقات بارے گفتگو

اسلام آباد طلب کرلیا

منگل 1 ستمبر 2015 22:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان کے صوبائی وزیر نواب ثناء اﷲ زہری کو ٹیلی فو ن کرکے ان سے بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور خان آف قلات سے ملاقات کے حوالے سے گفتگو کی اور انہیں اسلام آباد طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیر اعظم نواز شریف نے نواب ثناء اﷲ زہری کو ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور خان آف قلات سے ملاقات کے حوالے سے گفتگو کی۔ وزیراعظم نے نواب ثناء اﷲ زہری کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں