رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان کو لاہور سٹی فٹ بال کلب کا صدر منتخب کر لیا

بدھ 2 ستمبر 2015 12:02

رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان کو لاہور سٹی فٹ بال کلب کا صدر منتخب کر لیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان اور محمد معظم علی خان کو لاہور سٹی فٹ بال کلب کا متفقہ طور پر بالترتیب صدر اور سیکرٹری منتخب کر لیاہے، گذشتہ روز لاہور سٹی فٹ بال کلب کی جنرل کونسل کا اجلاس پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ملک محمدنصیر اعوان نے کی، اجلاس میں متفقہ طور پررکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان کو لاہور سٹی فٹ بال کلب کا صدر، ملک محمدنصیر اعوان کو نائب صدر اورمحمد معظم علی خان کو سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ہے،اس موقع پر کلب کے کھلاڑیوں اور ممبران نے امید ظاہر کی ہے کہ کلب کے صدررکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان کلب کی ترقی اور کھلاڑیوں فلاح بہبود کے لئے اہم کردار ادا کریں گے اور سیکرٹری معظم علی خان نے بتایا کہ کلب کے زیراہتمام آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ بھی منعقد کروایا جائے گا جس کی تاریخ کا اعلان کلب کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا-

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں