اوپن یونیورسٹی کے پروگرامز پی جی ڈی /ایم ایس سی جینڈر اینڈویمن سٹڈیز کی

ورکشاپس7ستمبر سے شروع ہوں گی

بدھ 2 ستمبر 2015 13:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیز کے زیر اہتمام پی جی ڈی /ایم ایس سی جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیز کے چوتھے سمسٹر بہار2015کے ملک بھر میں موجود طلباء و طالبات کے لئے کورسس ورکشاپس 7۔ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوں گی جو 13۔ستمبر تک جاری رہیں گے۔ ورکشاپس روزانہ صبح 9۔

بجے شروع ہوں گی۔چوتھے سمسٹر کے کورسسز میں 874۔خواتین اور میڈیا ‘ 877۔خواتین اور ہیلتھ ‘ 878۔خواتین اور ماحولیات اور 880۔اسلام میں خواتین کے حقوق کانقطہ نظر شامل ہیں۔ ان کورسسز کی ورکشاپ 7۔ستمبر سے شروع ہوں گے۔ اسی طرح دوسرے سمسٹر کی ورکشاپ 14۔ستمبر سے شروع ہوں گے اور 20۔ستمبر تک جاری رہیں گے۔ دوسرے سمسٹر میں پیش کئے جانے والے کورسسز میں 4645۔

(جاری ہے)

جینڈر سٹڈیز میں تحقیق کے طریقے ‘ 4646۔جینڈر میں اطلاقی اعداد و شمار ‘ 4647۔صنفی عدم مساوات پر حقوق نسواں کی بحث ‘ 4648۔تحریک نسواں اور اسلام ‘ 4682۔سماجی تھیوری ۔I‘ 4685۔صنفی مسائل کی سوشیالوجی شامل ہیں۔ان کی ورکشاپس 14۔ستمبر سے شروع ہوں گے۔پشاور ‘ لاہور ‘ کراچی ‘ڈیرہ غازی خان ‘ گجرانوالہ ‘ فیصل آباد ‘ملتان اور مظفر آباد ریجنز کے طلباء و طالبات اپنے اپنے ریجنز میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ان ورکشاپس میں شرکت کرسکیں گے جبکہ باقی تمام ریجنز کے طلباء و طالبات اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس کے ڈبلیو ایم ذکی آڈیٹوریم میں پی جی ڈی /ایم ایس سی جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیزکی ورکشاپس میں شرکت کریں گے-ورکشاپس میں شرکت کے اہل تمام طلباء و طالبات کو اطلاعاتی خطوط بذریعہ ڈاک ارسال کردئیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں