انکم ٹیکس گوشوارے اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

بدھ 2 ستمبر 2015 13:12

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے انکم ٹیکس گوشوارے اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے گزشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے اعلامیہ کے مطابق مجموعی آمدن اور مجموعی ٹیکس ادائیگی کی اسٹیٹمنٹ داخل کروانے کی مہلت 30اگست تک ختم گئی تھی تاہم ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئے ایف بی آر نے مجموعی آمدن اور مجموعی ٹیکس ادائیگی کی ا سٹیٹمنٹ داخل کروانے کی مہلت میں 30ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں