نیشنل انڈر 19 ون ڈے کرکٹ چیمپئن شپ میں اسلام آباد ‘ کراچی ریجن اور فاٹا ریجن نے اپنے اپنے میچ جیت لئے
بدھ 2 ستمبر 2015 14:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) نیشنل انڈر 19 ون ڈے کرکٹ چیمپئن شپ میں اسلام آباد ‘ کراچی ریجن اور فاٹا ریجن نے اپنے اپنے میچ جیت لئے ‘ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد پر کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد ریجن نے فیصل آباد ریجن کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ فیصل آباد ریجن کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 40.5 اور انہیں 120 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی احمد صفی 38 اور محمد عمیر نے 27 رنز سکور کئے ‘ اسلام آباد کی طرف سے نجم خان نے 4 جبکہ سید خضر 3 اور امجد نواز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں اسلام آباد کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 32.5 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ‘ سجاول ریاض 69 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ علی عمران ناٹ آؤٹ 28 رنز سکور کرنے میں کامیاب ہوئے ‘ مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد پر کھیلے گئے میچ میں کراچی ریجن نے پشاور ریجن کو 178 رنز سے مات دی۔(جاری ہے)
کراچی ریجن کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز سکور کئے ‘ حسن محسن 103 اور عزیز الدین 49 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
پشاور ریجن کی طرف سے حسیب الرحمن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پشاور ریجن کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 46 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنا سکی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے آشیر قریشی اور رابش احمد نے دو ‘ دو وکٹیں حاصل کیں۔ نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد پر کھیلے گئے میچ میں فاٹا ریجن نے آزاد جموں و کشمیر ریجن کو 123 رنز سے شکست دیدی۔ فاٹا ریجن کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 49.1 اوورز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ‘ اعظم خان 77 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آزاد جموں و کشمیر کی طرف سے عامر عزیز نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں آزاد جموں و کشمیر ریجن کی ٹیم مقررہ ہفت حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا سکے۔ فاتح ٹیم کی طرف سے نجیب اللہ ‘ احمد اسفند یار اور ہدایت اللہ نے 2 ‘2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری
فیض حمید نے دھرنے کے دوران ملاقات میں استعفے کا کہا تھا ،زاہد حامد
صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خود کُش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت
صدر مملکت آصف علی زرداری کی لانڈھی کراچی میں خود کُش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی مذمت
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 21 اپریل کو کھیلا جائے گا
اسلام آباد پولیس نے تھانہ کھنہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشن کے دوران 8 مشکوک افراد کو گرفتار ..
اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کی کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت ، قیمتی انسانوں جانوں کے ضیاع ..
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی