وزیرِداخلہ لندن کا دورہ مکمل کرکے (آج) وطن واپس پہنچیں گے‘ وزیرِ داخلہ نے جراتمندانہ اور واشگاف الفاظ میں پاکستان کا موقف پیش کیا ‘ چوہدری نثار نے بھارت کی اشتعال انگیزیوں اور مذاکرات کو سبو تاژ کرنے کی سازشوں کو بے نقاب کیا‘ کشمیر کے مسئلے پر پاکستانی اصولی موقف کا اعادہ کرکے سیاسی مخالفین اور خواہ مخواہ کی الزام تراشیاں کرنے والے عناصر کی کوششوں کو بھی ملیا میٹ کر دیا ‘ دورے میں ڈاکٹر عمران فاروق کیس پر اہم پیش رفت ہوئی‘ کراچی میں بھارتی مداخلت کے امور بھی زیر بحث آئے

وزیر داخلہ کا دورہ کامیاب تھا ‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ ‘ افغانستان میں امن اور استحکام میں اور خصوصی طور پر کراچی کے حوالے سے وزیر داخلہ نے برطانوی حکام سے جو بات چیت کی مستقبل میں اس کے مثبت نتائج نکلیں گے , معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر رسول بخش رئیس کا انٹرویو