سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 32 پیسے فی یونٹ کمی کیلئے نیپرا سے رجوع کر لیا

بدھ 2 ستمبر 2015 16:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 32 پیسے فی یونٹ کمی کیلئے نیپرا سے رجوع کر لیا ۔

(جاری ہے)

سی پی پی اے نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) سے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں جون کے مہینے کیلئے 2 روپے 19 پیسے اور جولائی کیلئے 2 روپے13 پیسے فی یونٹ کمی آنے کی درخواست کی ہے ۔ نیپرا سے منظوری کی صورت میں صارفین کو بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 32 پیسے کی کمی منتقل ہو جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں