وزیر اطلاعات پرویز رشید کا معروف قانون دان عبدالحفیظ پیر زادہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

بدھ 2 ستمبر 2015 17:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ‘لاجسٹس اور انسانی حقوق سینیٹر پرویز رشید نے سابق وفاقی وزیر و معروف قانون دان عبدالحفیظ پیر زادہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری ایک بیان میں سینیٹر پرویز رشید نے مرحوم عبدالحفیظ پیرزادہ کی آئین کی بالا دستی ، جمہوریت کے استحکام اور سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں