ایم کیو ایم کے وفد کی پنجاب ہاوس اسلام آباد میں آمد

muhammad ali محمد علی بدھ 2 ستمبر 2015 20:10

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 ستمبر 2015 ء) ایم کیو ایم کے وفد کی پنجاب ہاوس اسلام آباد میں آمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیو ایم کا وفد پنجاب ہاوس اسلام آباد پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کا وفد حکومتی وفد سے ملاقات کرے گا۔ حکومتی وفد کی سربراہی وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کریں گے۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ کے استعفوں اور تحفضات کے حوالے سے مذاکرات کیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں