شکر ہے ملک میں کچھ لوگ ایسے بھی موجود ہیں جو کرپشن اور بیماریوں کیخلاف کام کررہے ہیں، چیف جسٹس

اگر یہ نہ ہوتے تو نجانے حکومتیں اپنی عوام الناس کا کیا حال کردیتیں،ریمارکس

بدھ 2 ستمبر 2015 20:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ شکر ہے کہ اس ملک میں کچھ لوگ ایسے بھی موجود ہیں جو ملک میں پھیلنے والی کرپشن اور بیماریوں کیخلاف کام کررہے ہیں اگر یہ نہ ہوتے تو نجانے حکومتیں اپنی عوام الناس کا کیا حال کردیتیں جبکہ جسٹس دوست محمد خان نے کہاہے کہ خدائی خدمت گار کے لفظ پر انہیں تحفظات ہیں یہ صرف کے پی کے میں پائے جاتے ہیں اور بجرنگی بھائی کی طرح خدمت کررہے ہیں انہوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روز ایک ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران دیئے ہیں چیف جسٹس نے کہا کہ باچا خان کے ہی صرف خدائی خدمت گار نہیں ہیں بلکہ اب یہ خدمت گار سندھ اور دوسرے صوبوں میں بھی ہیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں