آڈیٹر جنرل پاکستان کے محکمے میں سینئر افسران کی تقرریاں و تبادلے

بدھ 2 ستمبر 2015 21:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) آڈیٹر جنرل رانا اسد امین نے گریڈ اکیس اور بائیس کے افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

بدھ کوآڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ بائیس کے ایڈیشنل آڈیٹر جنرل II- جاوید جہانگیر کو ایڈیشنل آڈیٹر جنرلI- (پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر)جبکہ ڈپٹی آڈیٹر جنرل ریوینورسیٹ آڈٹ ونگ (آر آر اے) شگفتہ خانم صاحبہ کو ایڈیشنل آڈیٹر جنرل II- کے عہدہ پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر میں تعینات کیا ہے۔

ڈپٹی آڈیٹر جنرل ضلعی آڈٹ ونگ سید کرامت حسین بخاری کو آڈیٹر جنرل کے دفتر سے تا حکم ثانی لاہور ہیڈ کوارٹرمیں بھیج دیا گیا ہے انکی جگہ حشمت اقبال صاحبہ کو ڈپٹی آڈیٹر جنرل ضلعی آڈٹ ونگ آڈیٹر جنرل کے آفس میں تعینا ت کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں