اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت،سپریم کورٹ نے لوکل کمیشن کی رپورٹ پر نیب اور توقیر صادق سے 10روز میں جواب طلب کرلیا
جو کچھ پاکستان میں ہوتا ہے کسی مہذب ملک میں ہو تو لوگ چلو بھر پانی سے ڈوب مریں،چیف جسٹس کے ریمارکس
بدھ 2 ستمبر 2015 21:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے نے ریمارکس میں کہا ہے کہ جو کچھ پاکستان میں ہوتا ہے کسی مہذب ملک میں ہو تو لوگ چلو بھر پانی سے ڈوب مریں۔جسٹس دوست محمد نے کہا کہ غربت کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں، ملک کے بارڈر پر لوگ آزادانہ آتے جاتے ہیں ، ملک کی اعلیٰ شخصیات نے اپنے گھروں کے باہر جدید اسلحے سے لیس سیکیورٹی گارڈز تعینات کر رکھے ہیں۔
اعلیٰ شخصیات کے گھروں کے باہر سیکیورٹی کی وجہ سے پرندہ بھی انکے گھر داخل نہیں ہوسکتا اور غریب لوگوں کوجینے کاحق دینے کے لیے کوئی تیارنہیں ہے انھوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روزدیے ہیں اس دوران لوکل کمیشن نے توقیر صادق کو فرار کرانے کے معاملے پر رپورٹ پیش کی۔(جاری ہے)
یہ رپورٹ بدھ کے روزچیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے روبروپیش کرتے ہوئے سربراہ لوکل کمیشن خواجہ احمد حسین کا کہنا تھا کہ توقیر صادق کو فرار کرانے کے معاملے میں کوئی قانون نافذ کرنیوالا ادارہ شامل نہیں ، توقیر صادق کو فرار کرانے کے معاملے میں نیب کے ڈیپارٹمنٹ سے بے ضابطگیاں ہوئیں۔
توقیرصادق کو بیرون ملک سے واپس لانے پر 40لاکھ روپے خرچ ہوئے، یہ رقم توقیرصادق سے وصول کی جائے، چیئرمین نیب نے توقیر صادق کے وارنٹ جاری کئے تو وہ اس وقت نیب ہیڈ کواٹر تھے۔نیب کا موقف ہے کہ نیب کے جاری کردہ وارنٹ میں غلطی تھی اس لئے اسے پھاڑ دیا تھا، جسٹس دوست محمد نے کہا کہ اگر وارنٹ درست طریقے سے جاری نہیں ہوا تھا تب بھی پھاڑنے کی کیا ضرورت تھی؟، سپریم کورٹ نے لوکل کمیشن کی رپورٹ پر نیب اور توقیر صادق سے 10روز میں جواب طلب کیا ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق ..
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
ایوان بالا کا اجلاس جمعرات کوطلب
واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال بارے رپورٹ جاری
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
شیر بنگال مولوی اے کے فضل الحق کی برسی 27 اپریل کو منائی جائے گی
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
حکومت کا وفاقی محکموں اور وزارتوں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید