الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے 13 سیاسی جماعتوں کا خصوصی اجلاس 10 ستمبر کو طلب کر لیا

بدھ 2 ستمبر 2015 21:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کو یقینی طور پر شفاف بنانے کیلئے 13 سیاسی جماعتوں کا خصوصی اجلاس 10 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن کے ترجمان نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔

(جاری ہے)

2015ء کو بتایا کہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے تجاویز لی جائیں گی ترجماں کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی رکھنے والی تمام جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم، جے یو آئی ف، مسلم لیگ ق، مسلم لیگ زیڈ، عوامی مسلم لیگ، مسلم لیگ فنکشنل، اے این پی اور دیگر جماعتیں شامل ہیں۔

اجلاس 10 ستمبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں