پاکستان کا امریکہ سے فوری ڈرون حملے روکنے کا مطالبہ

ڈرون حملے عالمی قوانین اور پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہیں ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اﷲ کا شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے پر مذمتی بیان

بدھ 2 ستمبر 2015 22:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پاکستان نے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سے فوری یہ حملے روکنے کا مطالبہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اﷲ نے منگل کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے عالمی قوانین اور ملکی خود مختاری کے خلاف ہیں،اس سے مقامی آبادی میں نفرت پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ حملے فوری روکے جائیں۔انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان حملے میں بہت زیادہ جانی نقصان ہواہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں