`پی ایس او افسران کے دہشتگردوں سے رابطے کی تحقیقات شروع ہونے کا امکان `

بدھ 2 ستمبر 2015 23:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) سوئی سدرن گیس کمپنی کے بعد پی ایس او کے اعلیٰ افسران کی دہشتگردوں سے گہرے رابطوں کی بھی تحقیقات کا امکان پیدا ہوگیا ہے ۔ پی ایس او میں اربوں روپے کی کرپشن کے واقعات موجود ہیں اور یہ کرپشن کی رقم دہشتگردی میں خرچ ہونے کے بارے میں تحقیقات کا امکان پیدا ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت پٹرولیم کے ایک اعلیٰ افسر نے عندیہ دیا ہے کہ پی ایس او میں بھی کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جائے گا اور پی ایس او کے کرپٹ مافیا کا دہشتگردوں سے گہرے تعلق کی تہہ تک پہنچا جائے گا اس حوالے سے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

02 ستمبر۔2015ء نے پی ایس او کی ترجمان خاتون سے بار بار رابطہ کیا گیا کہ آیا پی ایس او کے افسران کیخلاف تحقیقات ہورہی ہیں یا نہیں تو انہوں نے جواب دینے کی زحمت ہی گوارا نہیں کیا ہے سوئی سدرن کے دس اعلیٰ افسران کیخلاف دہشتگردوں کو فنڈنگ کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ افسران گرفتار بھی ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں