اسلام آباد : ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی ، ڈی جے بٹ پر فرد جُرم عائد کر دیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 ستمبر 2015 14:52

اسلام آباد : ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی ، ڈی جے بٹ پر فرد جُرم عائد کر دیا گیا۔

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 03 ستمبر 2015 ء) : ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر عدالت نے ڈی جے بٹ پر فرد جُرم عائد کر دی. فرد جُرم عائد کرتے ہوئے عدالت نے 10 ستمبر کو استغاثہ گواہان کو بھی طلب کر لیا ہے.

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈی جے بٹ نے عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے فرد جُرم عائد ہونے پر صحت جُرم سے انکار کر دیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ میں آج صبح سے عدالت کے باہر موجود ہوں تاہم عدالتی عملے کے بلانے پر فوری طور پر عدالت میں پیش ہوا. واضح رہے کہ پی ٹی آئی دھرنوں سے شہرت پانے والے ڈی جے بٹ پر ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی اور دفعہ 144 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا.

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں