پبلک اکاونٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس، این آئی ایچ اور پی ایم آرسی میں مالی سال 1998/99کے دوران کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
جمعرات 3 ستمبر 2015 15:03
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پبلک اکاونٹس کی ذیلی کمیٹی نے کہا کہ وزارتوں کی تحلیل کے دوران اربوں روپے کی کرپشن کو چھپانے کے لیے فائلیں غائب کی گئیں، نیب ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ ادارے سب بے بس نظر آرہے ہیں ۔ اداروں کی تحلیل ہمارے گلے کا عذاب بن گیا ہے ، کمیٹی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزارت صحت کے ذیلی اداروں این آئی ایچ(نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ) اور پی ایم آرسی( پاکستان میڈیکل ریسرچ کونس) میں مالی سال 1998/99کے دوران کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں کی گئیں،پبلک اکاونٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز کنونئیر کمیٹی شاہدہ اختر کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت قومی صحت و خدمت کے مالی سال سال 1998/99کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں آڈٹ حکام نے بتایا کہ1992-95میں جعلی دستخطوں کے ذریعے سٹور آٹیمز کی خریداری کا ٹینڈر جاری کر کے 3کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں کی گئیں ۔
(جاری ہے)
یہ پیر اہمارا نہیں بنتایہ تیل سندھ حکومت نے وصول کیا تھا لہذا یہ اسی کی ذمہ داری ہے اگر کمیٹی حکم دے تو ہم اس پر انکوائری کریں گے ، جس پر کمیٹی ممبر میاں عبدالمنان نے کہا کہ وزارتوں کے تحلیل کے دوران اربوں روپے کی کرپشن کو چھپانے کے لیے فائلیں غائب کی گئیں، نیب ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ ادارے سب بے بس نظر آرہے ہیں ۔
اداروں کی تحلیل ہمارے گلے کا عذاب بن گیا ہے ،جو بھی ذمہ دار ہے اس کو بلایا جائے پیسے فائلیں نہیں بندے کھاتے ہیں ، ہم جس وزارت میں بھی جاتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم قواعد کی پابندی کرتے ہیں اور جب ان کی آڈٹ رپورٹ آئیں گی تو ہم دیکھیں گے وہ کتنے قواعد کی پابندی کرتے تھے ۔ کمیٹی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کی معاملے کی 30دنوں کے اندر رپورٹ فراہم کی جائے ، کمیٹی نے وزارت صحت کے افسران کی جانب سے غیر ملکی دوروں پر خرچ کی جانے والی خطیر رقم کی تفصیلات بھی 30یوم میں طلب کر لی ،اجلاس میں سیکرٹری صحت نے انکشاف کیا کہ پاکستانی ہیپاٹائیٹس کی میڈیسن 32ہزار روپے میں خرید کر امریکا میں 28000ڈالر( 28لاکھ روپے) میں فروخت کرتے ہیں ممبر کمیٹی میاں عبدالمنا ن کے استفسار پر سیکرٹری صحت نے بتایا کہ ہیپاٹائیٹس کے انجیکشن انٹرفرون کے بعد اب گولیاں بھی دستیاب ہیں "سوالڈی"نامی یہ دوائی دنیا بھر کے مقابلے میں پاکستان میں سستے داموں دستیاب ہے امریکا میں اس کی قیمت 28لاکھ روپے ہے جو ایک ماہ کا کورس ہے امریکا کی جلٹ نامی کمپنی یہ دوائی تیار کرتی ہے اور پاکستان میں اس کے 20 آوٹ لیٹس موجود ہیں پاکستان میں اس کی قیمت 323ڈالر بنتی تقریباً 32ہزار روپے میں دوائی ملتی ہے اس کے لیے ضرروی ہے کہ خالی ڈبہ جمع کروانے پر ہی اگلا کورس اور اگلی دوائی ملے گی کیونکہ پاکستا ن سے لوگ یہ دوائی لے جا کر امریکا میں مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں جس کی روک تھام کے لیے ایسا کیا گیا ہے ، جلٹ کمپنی اپنے ہی امپورٹرز کو پاکستان میں یہ دوائی امپورٹ کرتی ہے یہ میجک ڈرگ ہے ، پاکستانی کمپنیوں نے یہ دوائی بنانے کے لیے رابطہ کیا ہے اب تک اس حوالے سے 100درخواستیں ہمیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے چار کمپنیاں ایسی ہیں جو دوائی بنانے کے اہل ہیں ، پی ایم آر سی کے آڈٹ اعتراضات پر کمیٹی نے کہا کہ اگر ایک بندہ بے ضابطگی کرے تو پورے محکمے کے حالات خراب ہوجاتے ہیں اس لیے کوشش کی جا نی چاہیے کہ کوئی بے ضابطگی نہ ہو۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حج 2024کے موقع پر حجاز مقدس میں فرائض سرانجام دینے والے معاونین کے انتخاب کے لیے نیشنل ٹیسٹنگ سروس نے نتائج ..
یو سی آئی نے پاکستان سائیکلنگ فیدریشن کی بھر پور حمایت کرنے اور سائیکنگ کے فروغ دینے کے لیے پاکستان ..
واپڈانے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے
ٹریکٹروں کی پیداوارمیں 8 ماہ کے دوران 68 فیصد اضافہ
معروف قوال استاد شاہد علی خان نے لوک ورثہ میں قوالی پیش کر کے سماں باندھ دیا
ایف آئی اے بلوچستان کا جعلی ادویات کیخلاف کریک ڈائون، چھاپے، بھاری مقدار میں دوائیاں بر آمد ، چار ..
صورتحال تشویشناک ہے، تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، نیئر بخاری
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے ..
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں چینی سفارت ..
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے
-
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار
-
کچھ لوگ جعلی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹ کے باعث مسلط ہیں، خالد مقبول
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ