ملک بھر میں 50 واں یوم دفاع پاکستان 6 ستمبرکو ملی جوش و خروش اور قومی جذبے سے منایا جائے گا
جمعرات 3 ستمبر 2015 16:47
اسلام آباد /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) ملک بھر میں 50 واں یوم دفاع پاکستان 6 ستمبرکو ملی جوش و خروش اور قومی جذبے سے منایا جائے گا ،شہداء کی یاد گاروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جائیگی ، مساجد میں بھی قرآن خوانی کا اہتمام کیاجائیگا ۔تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ ساتھ مختلف شہروں میں چھوٹی ، بڑی سادہ مگر پر وقار تقاریب کا اہتمام کیاجائیگا اور ہلال پاکستان لہرانے سمیت 6 ستمبر 1965ء کی جنگ میں جام شہادت نوش اور دفاع وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سمیت نشان حیدر پانے والے شہداء افواج پاکستان کی یاد گاروں پر پھول چڑھائے جائیں گے اور فاتحہ خوانی کی جائیگی۔
اس موقع پر مختلف شہروں میں قرآن خوانی کی تقاریب کا بھی اہتمام کیاجائیگا۔(جاری ہے)
اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا جائیگا۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت ، غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ ملک کی سلامتی ، دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے ،عوامی خوشحالی ، قومی فلاح کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ۔
اس موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور کراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزاروں پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریبات رونما ہوں گی جہاں اہم حکومتی ، سیاسی شخصیات کے علاوہ گیریژن کمانڈرز اور اعلیٰ فوجی حکام حاضری دیں گے، پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ اس سلسلے میں رینجرز ہیڈکوارٹرز میں بھی خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی اور ان پاکستانی افواج کے جوانوں کو خراج عقیدت و تحسین پیش کیا جائیگاجنہوں نے قوم کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے جرات و بہادری سے پاکستان کی بقاء کیلئے اپنی جانیں قربان کیں ۔ یوم دفاع کے موقع پر میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر)، میجر عزیزبھٹی شہید ( نشان حیدر) سمیت دیگر شہدائے افواج پاکستان کی آخری آرام گاہوں پر بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا اور پھولوں کی چادریں چڑھاتے ہوئے فاتحہ خوانی کی جائیگی۔اسی نوعیت کی دیگر تقریبات جنگ ستمبر کی یاد میں تعمیر کی گئی یادگاروں پر بھی منعقد کی جائیں گی جن میں پاک فوج کے افسران و جوانوں کے علاوہ سکولز و کالجز کے طلباء و طالبات اور دیگر شہری بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اسلام آباد پولیس نے تھانہ کھنہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشن کے دوران 8 مشکوک افراد کو گرفتار ..
اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کی کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت ، قیمتی انسانوں جانوں کے ضیاع ..
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے ..
ملک کے اہم اقتصادی اشاریے معیشت میں بہتری کی عکاسی کررہے ہیں،امیدہے موڈیز جلد ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں ..
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات ..
صدر مملکت آصف علی زرداری کی جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کی بطور ایڈیشنل ..
صدر مملکت آصف علی زرداری کی قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس اشتیاق ابراہیم کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس ..
صدر مملکت کی جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان کو مذکورہ عدالت کا چیف جسٹس ..
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ..
ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)
رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت