بلوچستان میں صورت حال خراب ہونے کی وجہ بیرونی مداخلت ہے ،وفاق کی مضبوطی کیلئے جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے ، رضا ربانی

جمعرات 3 ستمبر 2015 17:10

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) قائم مقام صدر و چئیرمین سینٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صورت حال خراب ہونے کی وجہ بیرونی مداخلت ہے ،وفاق کی مضبوطی کیلئے جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کی یونیورسٹیوں کے وفد نے قائم مقام صدر رضاربانی سے اسلام آبادمیں ملاقات کی ملاقات کے دوران قائمقام صدر رضاربانی کاکہناتھاکہ بلوچ نوجوان نسل کو تعلیم اورمعاشی حقوق ملنے سے صوبے کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں، صوبوں کو 18ویں ترمیم میں دی گئی خودمختاری کے حصول کے لیے خود متحرک ہونا ہوگا۔یونیورسٹی کی سطح پر وفاقیت کامضمون پڑھانے کی ضرورت ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں