ایکسپریس ہائی وے پر ٹینڈرنگ سے پہلے ماحولیات اور اپنے محکمے میں موجود مختلف ونگز سے رائے نہ لینا سی ڈی اے افسران کی نا اہلی ہے؛ سینیٹ قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی
اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور تحفظ ماحولیات کے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہو رہی ہے ، موسمی تغیرات کو نصاب میں شامل کیا جائے
جمعرات 3 ستمبر 2015 17:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) سینیٹ قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلیوں نے ایکسپریس ہائی وے پر ٹینڈرنگ سے پہلے ماحولیات اور اپنے محکمے میں موجود مختلف ونگز سے رائے نہ لینے پر سی ڈی اے افسران کی نا اہلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور تحفظ ماحولیات کے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہو رہی ہے کہ موسمی تغیرات کو نصاب میں شامل کیا جائے ۔
جمعرات کو سینیٹ قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلیوں کا اجلاس چیئر مین کمیٹی سینیٹر محمد یوسف بادینی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوٴس میں منعقد ہوا جس میں سینیٹرز احمد حسن ،نہال ہاشمی ،گل بشرا ثمینہ عابد، ستارہ ایاز کے علاوہ سیکریٹری وزارت عارف خان ، وزارت اورسی ڈی کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
کمیٹی کے اجلاس میں سیکٹرآئی 9 ، آئی 10میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کا سروے کرانے کی ہدایت دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی تمام فیکٹریو ں کا خود دورہ کریگی ۔
کمیٹی نے اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر تحفظ ماحولیاتی ایجنسی کے این او سی کے بغیر سی ڈی اے کی طرف سے کام شروع کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ کمیٹی چیئر مین سینیٹر محمد یوسف بادینی نے ایکسپریس ہائی وے پر ٹینڈرنگ سے پہلے ماحولیات اور اپنے محکمے میں موجود مختلف ونگز سے رائے نہ لینے پر سی ڈی اے افسران کینا اہلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور تحفظ ماحولیات کے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہو رہی ہے کہ موسمی تغیرات کو نصاب میں شامل کیا جائے۔ٹیلی ویژن پر کم از کم ایک گھنٹہ آگاہی مہم کیلئے دیا جائے۔کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہو ا کہ تحفظ ماحولیات ایجنسی میں ڈی جی کا عہدہ کئی ماہ سے خالی پڑا ہے اور سابقہ ڈی جی ڈاکٹرخورشید پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور مکا ن کرایہ کی مد میں کئی لاکھ واجب الدا ہیں ۔ وفاقی سیکریٹری وزارت عارف خان کمیٹی ممبران کے سوالات پر پریشانی کے عالم میں اس بات کو تسلیم کر گئے کہ سابق ڈی جی سری لنکا بجھوا دیے گئے ہیں اور سری لنکا جانیوالے افسران کی لسٹ کی سمری میں ان کا نام بھی شامل نہیں تھا۔ وزیر اعظم نے شائد کسی پچھلے انٹرویو کی بنیاد پر سری لنکا کیلئے نامزد کیا۔سیکریٹری وزارت نے بریفنگ میں بتایا کہ موسمیاتی تغیرات کی 2012والی پالیسی کو صوبوں میں بھی نافذ کرنے کیلئے صوبائی چیف سیکریٹریوں کو خطوط لکھ دیے گئے ہیں اور کہا کہ صحت زراعت، توانائی کے شعبوں کو بھی موسمی تغیرات کے ساتھ منسلک کرنا ضروری ہے۔ٹرانسپورٹ ، زراعت اور توانائی کے حوالے سے اقدامات اٹھانے ہونگے اور دنیا کے 27بڑے ڈونرز سے وسائل حاصل کرنے کی کوشش کرنی ہوگی ۔ بچوں اور خواتین میں موسمی تغیرات کی آگاہی مہم پیدا کرنے سے اس معاملے کو سلجھایا جا سکتا ہے۔ تغیرات سے نمنٹے کیلئے اثرات کو کم کرنا اور اثرات پید ا کرنے والی چیزوں میں بھی کمی لانا جن میں گرین گیسز کے اخراج کو کم کرنا شامل ہے۔شدید سردی اور گرم لہروں کی وجہ سے آئندہ 20سالوں میں 6ماہ میں پکنے والوں فصلیں تین ماہ میں تیار ہو جایا کرینگی اور بتایا کہ وزارت میں اہم ماہرین کی تعداد تین سے چار ہے جو تیس چالیس تک ہونی چاہیے۔ہم آج تک اپنی کار نہیں بنا سکے ۔ انجنئرنگ ٹیکنالوجی بیرون ملک سے منگوانی پٹرتی ہے ۔اس وقت تک موسمیاتی تغیرات سے مقابلہ نہیں کر سکیں گے ۔ جب تک اہم اقدامات کیلئے عمل درآمد پر توجہ نہیں دی جائیگی۔ہر منصوبے اور سالانہ وفاقی و صوبائی ترقیاتی بجٹ میں سے موسمیاتی تبدیلی کو بھی مد نظر رکھنا پڑے گا۔ سینیٹر ستارہ ایاز نے تجویز دی کہ عام شہریوں کو آگاہی دینے کیلئے کام کیا جانا چاہیے جنگلات کے محکمے پر خصوصی توجہ دیں ۔درختوں کی خفاظت کی جانی چاہیے سینیٹر احمد حسن نے کہا کہ بلدیاتی اداروں میں بھی موسمیاتی تغیرات کے حوالے سے شعبہ قائم کیا جائے۔سینیٹر نہال ہاشمی نے ایکسپریس وے بغیر اجازت شروع کرنے کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ کل عدالتوں میں جواب دینا پڑیگا۔سینیٹر ثمینہ عابد نے کہا کہ میڈیاء میں تمثیلی خاکوں کے ذریعے آگاہی مہم شروع کی جائے ۔ کمیٹی کے اجلاس میں ایکسپریس ہائی وے اسلام آباد کے معاملے کو آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا اور آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کا دورہ کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی بنجول میں کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحیٰ سے ملاقات
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
ہم سب کی کوشش اور خواہش تھی کہ نوازشریف وزیراعظم بنیں
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کا گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
سیکرٹری نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کامران اعظم خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر مشاورت شروع کردی
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارکی قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن ..
راجہ ظفر الحق نے صادق خان کو تیسری مرتبہ لندن کے میئر کے الیکشن میں غیر معمولی کامیابی پر دل کی گہرائیوں ..
وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف