سینیٹ قائمہ کمیٹی سینیٹ موسمیاتی تبدیلیوں کا اجلاس
سیکٹرآئی 9 ، آئی 10میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کا سروے کرانے کی ہدایت،کمیٹی کاتمام فیکرٹریوں کا خود دورہ کرنے کافیصلہ اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر تحفظ ماحولیاتی ایجنسی کے این او سی کے بغیر سی ڈی اے کی طرف سے کام شروع کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار
جمعرات 3 ستمبر 2015 18:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی سینیٹ موسمیاتی تبدیلیوں کا اجلاس چیئر مین کمیٹی سینیٹر محمد یوسف بادینی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں سینیٹرز احمد حسن ،نہال ہاشمی ،گل بشرا ثمینہ عابد، ستارہ ایاز کے علاوہ سیکریٹری وزارت عارف خان ، وزارت اورسی ڈی کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔
کمیٹی کے اجلاس میں سیکٹرآئی 9 ، آئی 10میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کا سروے کرانے کی ہدایت دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی تمام فیکٹریو ں کا خود دورہ کریگی ۔ کمیٹی نے اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر تحفظ ماحولیاتی ایجنسی کے این او سی کے بغیر سی ڈی اے کی طرف سے کام شروع کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
کمیٹی چیئر مین سینیٹر محمد یوسف بادینی نے ایکسپریس ہائی وے پر ٹینڈرنگ سے پہلے ماحولیات اور اپنے محکمے میں موجود مختلف ونگز سے رائے نہ لینے پر سی ڈی اے افسران کی نا اہلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور تحفظ ماحولیات کے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہو رہی ہے کہ موسمی تغیرات کو نصاب میں شامل کیا جائے۔
ٹیلی ویژن پر کم از کم ایک گھنٹہ آگاہی مہم کیلئے دیا جائے۔کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہو ا کہ تحفظ ماحولیات ایجنسی میں ڈی جی کا عہدہ کئی ماہ سے خالی پڑا ہے اور سابقہ ڈی جی ڈاکٹرخورشید پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور مکا ن کرایہ کی مد میں کئی لاکھ واجب الدا ہیں ۔وفاقی سیکریٹری وزارت عارف خان کمیٹی ممبران کے سوالات پر پریشانی کے عالم میں اس بات کو تسلیم کر گئے کہ سابق ڈی جی سری لنکا بجھوا دیے گئے ہیں اور سری لنکا جانیوالے افسران کی لسٹ کی سمری میں ان کا نام بھی شامل نہیں تھا۔ وزیر اعظم نے شائد کسی پچھلے انٹرویو کی بنیاد پر سری لنکا کیلئے نامزد کیا۔سیکریٹری وزارت نے بریفنگ میں بتایا کہ موسمیاتی تغیرات کی 2012والی پالیسی کو صوبوں میں بھی نافذ کرنے کیلئے صوبائی چیف سیکریٹریوں کو خطوط لکھ دیے گئے ہیں اور کہا کہ صحت زراعت، توانائی کے شعبوں کو بھی موسمی تغیرات کے ساتھ منسلک کرنا ضروری ہے۔ٹرانسپورٹ ، زراعت اور توانائی کے حوالے سے اقدامات اٹھانے ہونگے اور دنیا کے 27بڑے ڈونرز سے وسائل حاصل کرنے کی کوشش کرنی ہوگی ۔ بچوں اور خواتین میں موسمی تغیرات کی آگاہی مہم پیدا کرنے سے اس معاملے کو سلجھایا جا سکتا ہے۔ تغیرات سے نمنٹے کیلئے اثرات کو کم کرنا اور اثرات پید ا کرنے والی چیزوں میں بھی کمی لانا جن میں گرین گیسز کے اخراج کو کم کرنا شامل ہے۔شدید سردی اور گرم لہروں کی وجہ سے آئندہ 20سالوں میں 6ماہ میں پکنے والوں فصلیں تین ماہ میں تیار ہو جایا کرینگی اور بتایا کہ وزارت میں اہم ماہرین کی تعداد تین سے چار ہے جو تیس چالیس تک ہونی چاہیے۔ہم آج تک اپنی کار نہیں بنا سکے ۔ انجنئرنگ ٹیکنالوجی بیرون ملک سے منگوانی پٹرتی ہے ۔اس وقت تک موسمیاتی تغیرات سے مقابلہ نہیں کر سکیں گے ۔ جب تک اہم اقدامات کیلئے عمل درآمد پر توجہ نہیں دی جائیگی۔ہر منصوبے اور سالانہ وفاقی و صوبائی ترقیاتی بجٹ میں سے موسمیاتی تبدیلی کو بھی مد نظر رکھنا پڑے گا۔ سینیٹر ستارہ ایاز نے تجویز دی کہ عام شہریوں کو آگاہی دینے کیلئے کام کیا جانا چاہیے جنگلات کے محکمے پر خصوصی توجہ دیں ۔درختوں کی خفاظت کی جانی چاہیے سینیٹر احمد حسن نے کہا کہ بلدیاتی اداروں میں بھی موسمیاتی تغیرات کے حوالے سے شعبہ قائم کیا جائے۔سینیٹر نہال ہاشمی نے ایکسپریس وے بغیر اجازت شروع کرنے کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ کل عدالتوں میں جواب دینا پڑیگا۔سینیٹر ثمینہ عابد نے کہا کہ میڈیاء میں تمثیلی خاکوں کے ذریعے آگاہی مہم شروع کی جائے ۔ کمیٹی کے اجلاس میں ایکسپریس ہائی وے اسلام آباد کے معاملے کو آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا اور آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کا دورہ کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آئندہ تین روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
ایس ای سی پی اور اسلامک فنانشل سروسز بورڈ ملائیشیا کی اسلامک کیپٹل مارکیٹس پر ورکشاپ
6 رکنی لارجر بنچ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے معاملہ پر ..
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی ..
پاکستان میں افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرِ عام پر آگئے
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
ضمنی انتخابات ، پنجاب سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
ڈیجیٹل آپریٹرجاز کی ہزاروں طلباء کو انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے میں ..
اسلام آباد پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران 15 منشیات فروشوں سمیت 39 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا
برطانیہ کے اعلیٰ تعلیمی وفد کا برٹش کونسل کے عہدیداروں کے ہمراہ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان