حکومتِ جاپان کی مالی گرانٹ سے تعمیر ہونے والے دو زچہ و بچہ مراکز ِ صحت کا افتتاح
جمعرات 3 ستمبر 2015 18:32
ِ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) حکومتِ جاپان کی مالی گرانٹ سے نوشہرہ کے دیہات خان کوئی اور دروازگئی میں تعمیر ہونے والے دو زچہ و بچہ مراکزِ صحت کا افتتاح پاکستان میں جاپان کے سفیر ہروشی اِنوماتا نے کیا۔ اِن دونوں زچہ و بچہ مراکزِ صحت کی تعمیر کے لیے حکومتِ جاپان نے شعبہ صحت میں کام کرنیوالی غیر سرکاری تنظیم بیسک ڈویلپمنٹ نیڈز کو جاپانی سفارتخانے کے گراس روٹس ہیومن سیکورٹی پراجیکٹس پروگرام کے تحت 113,903 US$ کی مالی گرانٹ فراہم کی تھی ۔
نوشہرہ کے یہ دونوں دیہات اِس سے پہلے زچہ و بچہ کی صحت کی بہتر سہولیات سے محروم تھے جس سے علاقے کے لوگوں کو بہت مشکلات درپیش تھیں۔ زچہ و بچہ کی صحت کے یہ دونوں مراکز اب علاقے کے لوگوں کی ضروریات کو باآسانی پورا کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔(جاری ہے)
زچہ و بچہ مراکزِ صحت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے جاپان کے سفیر ہروشی اِنوماتا نے سستی اور معیاری طبی سہولتوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بچے کی صحت مند پرورش کے لیے زچہ و بچہ کی دیکھ بھال بہت ضروری ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ حکومتِ جاپان صحت کے شعبے کو بنیادی اہمیت دیتی ہے۔ جاپانی سفیر نے اِس اُمید کا اظہار کیا کہ موجودہ منصوبے سے نہ صرف علاقے کے لوگوں کی فلاح و بہبود ہو گی بلکہ اِس سے جاپان اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں بھی مدد ملے گی ۔ جی جی پی پروگرام حکومتِ جاپان کے اِس یقین کی نشاندہی کرتا ہے کہ آج کی دنیا کو درپیش چیلنجز کے پیشِ نظر ترقیاتی امداد کو صرف حکومتوں تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ سول سوسائٹی کے زریعے نچلی سطح تک منتقل کیا جائے۔ 1989 میں شروع ہونے والے GGP پروگرام کے تحت حکومتِ جاپان اب تک پاکستان میں 340منصوبوں کے لیے 2.4بلین جاپانی ین فراہم کر چکی ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آئیسکو کا جمعہ کے لئے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
ملک کی اقتصادی ترقی میں چھوٹی درمیانی صنعتوں کا اہم کردار ہے،وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویرحسین
خیبرپختونخواہ میں سینیٹ الیکشن مخصوص نشستوں پر حلف سے مشروط
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد چیف جسٹس نے فل کورٹ کااجلاس دوبارہ طلب کرلیا
غزہ کے عوام پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ بلا روک ٹوک جاری ، فلسطینی عوام کو بھوک اور نسل کشی کا سامنا ہے، ..
بجٹ میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ڈیوٹیز میں ردوبدل کا امکان
ایشیا اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر14 کوالیفائرز میں پاکستان نے اوزبکستان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل ..
رمضان المبارک انٹر کلب کراٹے چیمپئن شپ 30 مارچ کو راولپنڈی میں شروع ہو گی
پاکستان تائیکوانڈ وفیڈریشن (ویمن ونگ) کی صدرمیڈم صبا شمیم جدون کی امریکہ کیلئے روانگی
ماجد بشیر کواسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا
امپورٹ پالیسی تبدیل، استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی گئی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلی سطح اجلاس
-
رانا ثنا اللہ کیخلاف کراچی میں مقدمے کی درخواست، ایس ایچ او کو نوٹس جاری
-
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد چیف جسٹس نے فل کورٹ کااجلاس دوبارہ طلب کرلیا
-
غزہ کے عوام پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ بلا روک ٹوک جاری ، فلسطینی عوام کو بھوک اور نسل کشی کا سامنا ہے، ترجمان دفترخارجہ
-
پنجاب اسمبلی اجلاس ،اپوزیشن کے شورشرابے میں مالی سال 2023-24ءکے بجٹ کی منظوری
-
نادرا نے ارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت 23سے کم کرکے 15دن کردی
-
عطاتارڑ کی این ای127،سمیع اللہ خان کی پی پی 145سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ کا دورہ ،جاری پیش رفت کا جائزہ لیا
-
ایشیا اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر14 کوالیفائرز میں پاکستان نے اوزبکستان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
-
وسطی کرم میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 4مزدور جاں بحق ہوگئے
-
لاہورڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6افراد کی ہلاکت کاکیس، تمام ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری