جاپانی سفیر کا جلوزئی کیمپ کا دورہ،عارضی طور پر بے گھر افراد سے ملاقات
جمعرات 3 ستمبر 2015 18:32
ا سلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پاکستان میں جاپان کے سفیر ہروشی اِنوماتا نے جلوزئی کیمپ کا دورہ کیا اور اقوامِ متحدہ ترقیاتی ادارہ (یو این ڈی پی) اور عالمی ادارہ خوراک (ڈبلیو ایف پی ) کے زریعے جاپان سے امداد وصول کرنے والے عارضی طور پر بے گھر افراد (ٹی ڈی پیز) سے ملاقات کی۔ اِس موقع پر گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد خان عباسی ، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عامر فاروق ، فاٹا سیکرٹیریٹ کے شکیل قادر خان، یو این ڈی پی کے کنٹری ڈائریکٹر مارک آندرے فرینشے اور ڈبلیو ایف پی کی کنٹری ریپریزنٹیٹو مِس لولا کاسترو بھی اُن کے ہمراہ تھیں۔
عالمی ادارہ خوراک (ڈبلیو ایف پی) جاپان کی جانب سے پچاس لاکھ امریکی ڈالر کی گرانٹ سے عارضی بے گھر افراد کے لیے جلوزئی کیمپ میں اشیائے خوردونوش کی تقسیم اور غذائیت سے متعلق خدمات فراہم کر رہا ہے۔(جاری ہے)
جاپانی سفیر جب عارضی بے گھر افراد کے خیموں میں گئے تو ا نہوں نے جاپان کی امداد پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور فاٹا میں اپنے آبائی گھروں کو واپس جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
جاپانی سفیر نے جلوزئی کیمپ میں عالمی ادارہ خوراک کی نیوٹریشن فیسلٹی کا دورہ بھی کیا جہاں شدید ناقص غذائیت کا شکار بچوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ جاپان کی امداد سے یو این ڈی پی عارضی بے گھر افراد کو ووکیشنل ٹریننگ فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ سماجی یکجہتی اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔ تربیت مکمل کرنے والے فاٹا کے 20نوجوانوں نے جاپانی سفیر سے اسناد وصول کیں۔ ایک نوجوان نے بتایا کہ وہ تربیت سے حاصل ہونے والی اِن مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے فاٹا میں اپنے اَبائی علاقے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ اِس پروگرام کو توسیع دے کر شمالی وزیرستان وآپس آنے والے افراد کو بھی تربیت دی جائے گی تا کہ وہ اپنے علاقوں میں وآپسی پر اپنے زرائع معاش کو بحال کر سکیں۔ اس سلسلے میں یو این ڈی پی اور پراجیکٹ پر عملدرآمد کرنے والے پارٹنر فاٹا سیکرٹیریٹ نے جاپانی سفیر کی موجودگی میں معائدے پر دستخط کیے۔ آخر میں جاپانی سفیر نے ڈبلیو ایف پی کی طرف سے قائم کی گئی ـــجلوزئی ہیومینیٹیرین رسپانس فیسلٹی (HRF)کا دورہ کیا۔ جاپان اس ادارے کے لیے سب سے زیادہ عطیہ دینے والا ملک ہے۔اِن سہولیات کی منصوبہ بندی 2010 میں سیلاب کے بعد شروع کی گئی تا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری کی جا سکے ۔ جاپان نے کئی قدرتی آفات کا سامنا کیا ہے اور اِن آفات کی روک تھام کے لیے خاصا علم رکھتا ہے۔ اسی بناء پر جاپان نے پاکستان کو اپنا موسم کی پیشگوئی کا نظام مستحکم بنانے اور موسم کی نگرانی کا راڈار نصب کرنے میں بھی مدد فراہم کی ہے۔ جاپانی سفیر نے بتایا کہ انہیں پاکستان کو درپیش ان اہم مسائل پر جاپانی عوام کی امداد سے مرتب ہونے والے مثبت اثرات اور نتائج کو ذاتی طور پر دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ عارضی طور پر بے گھر تمام افراد کی دسمبر 2016 تک واپسی کے حکومتی منصوبے پر شیڈول کے مطابق کام کیا جائے گا اور فاٹا کی بحالی کے عمل کو تیز کیا جائے گا تا کہ سرحدی علاقے کے استحکام میں اضافہ ہو جو بحثیت مجموعی پاکستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ناگزیر حیثیت رکھتا ہے۔ یو این ڈی پی کے کنٹری ڈائیریکٹر مارک آندرے فرینشے نے اس موقع پر کہا کہ جاپانی حکومت کی بھر پور حمایت کی بدولت یو این ڈی پی اور ہمارے پارٹنرز کو علاقے کے لوگوں کے شانہ بشانہ کام کرتے ہوے نقل مکانی کے عرصے کے دوران ان کے رہن سہن کے حالات بہتر بنانے اور باوقار انداز میں فاٹا واپسی کی راہ ہموار کرنے کے لیے بنیادی خدمات بہتر بنانے اور کاروباری مہارتوں کی ترویج اور سماجی یکجہتی کے فروغ دینے میں مدد ملی ہے۔ اس معاونت کے زریعے سے فاٹا میں ایک پرامن اور ثمر آور معاشرہ وجود میں آئے گا جس کے لیے ہم سب کی جانب سے دیرپا اور پختہ عزم کی ضرورت ہو گی۔ عالمی ادارہ خوراک (ڈبلیو ایف پی ) کی کنٹری ریپریزنٹیٹو مس لولا کاسترو نے کہا کہ یہ امر انتہائی اطمینان کا باعث ہے کہ جاپان کی مدد سے مارچ 2015 سے فاٹا میں واپسی اور بحالی کا عمل جاری ہے اور اس کے نتیجے میں تقریباّ تین لاکھ افراد خیبر، شمالی اور جنوبی وزیرستان کی ایجنسیوں کو واپس آ چکے ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈبلیو ایف پی کی مدد سے ہیومینیٹیرین فیسلٹیز کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکی ہیں اور لاہور، حیدرآباد، پشاور، کوئٹہ اور مظفرگڑھ میں پی ڈی ایم ایز کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ اِن اداروں کو بروئے کار لاتے ہوے صوبائی حکومتوں نے حالیہ سیلاب میں متاثرہ علاقوں کے قریب آ کر فوری جوابی اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایف پی قدرتی آفات کی تیاری اور جوابی اقدامات پر حکومتی استعداد بہتر بنانے کے لیے اپنی معاونت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت