قائمقام صدر رضا ربانی پپس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمود سلیم کی نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پر لوگوں میں گھل مل گئے
سینئر بیوروکریٹس اور شہریوں کامصافحہ ‘ پارٹی کے معذور رہنما ڈاکٹر اسرار سے جا کر خود ملے‘ خیریت دریافت کی
جمعرات 3 ستمبر 2015 21:28
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) قائمقام صدر میاں رضا ربانی سابق وفاقی سیکرٹری اور پاکستان انسٹیٹیوٹ پارلیمنٹری سروسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمود سلیم محمود کی نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پر لوگوں میں گھل مل گئے ، سینئر بیوروکریٹس اور شہریوں نے قائمقام صدر سے ہاتھ ملایا ، اس موقع پر میاں رضا ربانی نے کہا کہ محمود سلیم محمود کے انتقال پر انہیں دلی دکھ اور افسوس ہوا ہے ، محمود سلیم نے سول سروس میں جو خدمات انجام دیں وہ قابل تحسین ہیں اور وہ ایک مقبول بیوروکریٹ رہے ہیں اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔
پپس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر مرحوم نے ارکان پارلیمنٹ کی تربیت اور عالمی اداروں سے روابط کیلئے بھی مثبت کردار ادا کیا ۔(جاری ہے)
قائمقام صدر جب نماز جنازہ پڑھنے کے بعد ایچ الیون قبرستان سے واپس اپنی گاڑی میں جارہے تھے تو اچانک ان کی نظر پیپلزپارٹی کے درینہ معذور کارکن ڈاکٹر اسرار شاہ پر پڑی تو میاں رضا ربانی خصوصی طور پر ڈاکٹر اسرار شاہ کے پاس گئے اور ان سے ہاتھ ملایا اور ان کی خریت دریافت کی ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر اسرار شاہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی بحالی کی تحریک میں اسلام آباد کچہری میں ایک خود کش بم دھماکے میں زخمی ہوگئے تھے اور ان کی دونوں ٹانگیں کٹ گئی تھیں ۔
متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز میں ”ابھرتے ہوئے جیو پولیٹیکل لینڈ سکیپ میں پاکستان“کے موضوع پر ایک روزہ ..
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا وضاحتی بیان
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے ..
پاکستان میں بارشوں کا حالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے جاری رہنے کا امکان
شاہ محمود قریشی کے بیٹے ایم این اے زین قریشی کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی کیس
ڈی جی اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
وزارت داخلہ سے منسوب گاڑیوں کے رنگین شیشوں کے سینکڑوں جعلی اجازت نامے جاری ہونے کا انکشاف
لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کا ساتویں ایڈیشن 23 اپریل سے اسلام آباد میں ہوگا
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ..
وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں میں دفتری اوقات کار کی پابندی نہ کرنے پرگریڈ ایک سے گریڈ 19 تک کے ملازمین ..
قومی اور صوبائی اسمبلی کی 21 نشتوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
-
گورنرپنجاب سے سرجن ڈاکٹر برگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کی ملاقات
-
گورنرپنجاب کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن'' لیرا'' کے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
اپوزیشن ایک نہتی لڑکی آصفہ بی بی سے ڈرتی ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
سرکاری اداروں کے بجلی بلوں میں اوورچارجنگ کے پری آڈٹ کا فیصلہ