مدارس سے متعلقہ معاملات کے جائزے کے لئے قائم کمیٹی کا اجلاس، مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق معاملات کیلئے وزرتِ مذہبی امور اور تعلیم کی دوذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ
جمعرات 3 ستمبر 2015 21:57
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) قومی سلامتی پالیسی پر عملدرآمد کے تناظر میں مدارس سے متعلقہ معاملات کو حل کرنے کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو وزارتِ مذہبی اموروبین لمذاہب ہم آہنگی، اسلام آباد کے کمیٹی روم میں زیرِ صدارت وفاقی وزیر برائے مذہبی اموروبین لمذاہب ہم آہنگی، اسلام آباد منعقد ہوا۔ اجلاس انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوا جس میں اتحادِ تنظیمات دینیہ پاکستان کے پانچوں وفاق کے سربراہان اور نمائندوں کے علاوہ سیکرٹری مذہبی امور و بین لمذاہب ہم آہنگی، اسلام آباد سیکرٹری وزارتِ وفاقی تعلیم و تربیت ، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ اوردوسرے متعلقہ اداروں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔
قاری محمد حنیف جالندھری نے اتحاد تنظیمات دینیہ کے وفد کی سربراہی کی ۔(جاری ہے)
اجلاس میں سیر حاصل بحث کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ مدارس کی رجسٹریشن کے لئے تیار کردہ فارم کو آسان اور سہل بنانے، اور مدارس کا ڈیٹا حاصل کرنے کا علیحدہ فارم بنانے کے لئے ایک کمیٹی زیر انتظام وفاقی وزرتِ مذہبی امور و بین لمذاہب ہم آہنگی بنے گی جو جلد اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔
اسکے علاوہ ایک اور کمیٹی زیرِ انتظام وزارت وفاقی تعلیم و تربیت بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جو تعلیمی نصاب اور دیگر متعلقہ معاملات کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔جس میں اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ پاکستان کے نمائندوں کے علاوہ وزارتِ مذہبی امور و بین لمذاہب ہم آہنگی کاایک نمائندہ بھی شامل ہو گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مدارس کو بینک اکاوٗنٹ کھولنے میں سہولت دینے کے لئے ان کے نمائندگان کی ملا قات سٹیٹ بینک کے متعلقہ حکام کے ساتھ کرائی جائے گی۔چار وفاق کے نمائندوں نے اپنے اپنے وفاق سے الحاق شدہ مدارس کی فہرست بھی پیش کی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عازمین حج کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، حجاج کی آراء کو خصوصی اہمیت دی جائے گی، سیکرٹری ..
چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کا علی الصبح بلیو ایریا پارکنگ پلازے سمیت دیگر ..
سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کل تک ملتوی
الجیریا کے سفیر کا راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ، دو طرفہ تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے ..
بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری میں 16 مئی تک توسیع
انفارمیشن گروپ کے نوجوان پروبیشنرز کا اے پی پی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، قومی خبررساں ادارے کے پیشہ ورانہ ..
جس نے ہمیں انتشاری ٹولہ کہا ہم ان سے کہتے آپ معافی مانگیں
جے یو آئی (ف) نے مولانا صدیق مینگل کی شہادت پر مذمتی قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرادی
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
9 مئی کے حملے ریاستی رٹ ، قانون کی حکمرانی اور ادارے کو کمزور کرنے کی کوشش تھے
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
-
ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ‘ چوہدری محمد سرور
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
-
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
-
9 مئی پر آزاد کمیشن بنا کر تحقیقات ،ملوث عناصر کوسزا دی جائی: عارف علوی
-
9 مئی کے حملے ریاستی رٹ ، قانون کی حکمرانی اور ادارے کو کمزور کرنے کی کوشش تھے
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج