اسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز افغانستان کے لیے روانہ ۔ ترجمان دفتر خارجہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 ستمبر 2015 11:56

اسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز افغانستان کے لیے روانہ ۔ ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 ستمبر 2015ء) : ترجمان دفتر کارجہ کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیزی افغانستان کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، دورہ افغانستان کے دوران مشیر افغان حکام سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کو لاحق سکیورٹی خدشات پر تشویش کا اظہار بھی کریں گے. ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان افغانستان میں امن وا ستحکام کا حامی ہے.

(جاری ہے)

پاک افغان سر حدی حکام کی ملاقات رواں ماہ ہو گی ان کا کہنا تھا کہ پنجاب رینجرز اور بی ایس ایف حکام کی ملاقات منسوخ نہیں ہوئی ممکنہ طور پر رواں ماہ ہی کی جائے گی. ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے تمام اخراجات پاکستان خود پورے کر رہا ہے، علاوہ ازیں پاکستان افغانستان میں امن و مفاہمتی عمل میں سہولت کار کا کردار جاری رکھنے کو تیار ہے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں