اب بھی ون ڈے کرکٹ کا اچھا باؤلر ہوں ،مزید دو سال کھیل سکتا ہوں ، سعید اجمل

جمعہ 4 ستمبر 2015 12:04

اب بھی ون ڈے کرکٹ کا اچھا باؤلر ہوں ،مزید دو سال کھیل سکتا ہوں ، سعید اجمل

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) پاکستانی آف سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ وہ ابھی بھی محدود اوورز کی کرکٹ کے اچھے باوٴلر ہیں اور مزید دو سال تک مسابقتی کرکٹ کھیل سکتے ہیں ‘یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ‘ان کی جگہ نہیں لینا چاہتا -ایک انٹرویومیں سعید اجمل نے کہاکہ انہیں اپنے نئے باوٴلنگ ایکشن کے ساتھ کچھ وقت کی ضرورت تھی ‘انہیں درست وقت کا انتظار ہے۔

کاوٴنٹی کرکٹ میں اچھی کارکردگی نہ دکھانے کی وجہ بتاتے ہوئے اجمل نے کہا کہ وہ چار روزہ کرکٹ میں وکٹیں نہیں لے پارہے جس کی وجہ شاید انگلینڈ کی کنڈیشنز تھیں تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ وہ محدود اوورز کی کرکٹ کے بہتر باوٴلر ہیں اور اس فارمیٹ میں وکٹیں لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سعیداجمل نے انگلش کاوٴنٹی وورسسٹرشائر کی حال ہی میں نمائندگی کی تھی تاہم تقریباً پورا سیزن کھیلنے کے باوجود وہ 51.25 کی اوسط سے 16 وکٹیں لینے میں ہی کامیاب ہوپائے۔

انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر ان دنوں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور وہ ان کی جگہ نہیں لینا چاہتے تاہم ان کا خیال ہے کہ محدود اوورز کی کرکٹ میں ان کی جگہ بن سکتی ہے اور وہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کپ میں اپنے آپ کو ثابت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کے موثر نہ ہونے کا معاملہ نہیں بلکہ خود پر اعتماد اور فارم کی بات ہے اور اب ان کیباوٴلنگ میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے دوسری جانب پاکستان کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا کہ اجمل پاکستان کے بہترین باوٴلر رہے ہیں اور پاکستان کرکٹ کے لیے ان کی خدمات ہیں تاہم انہیں ایسے اجمل کی ضرورت ہے جو ٹیم میں موثر کردار ادا کرسکے اور اس سلسلے میں وہ آف اسپنر سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اجمل کے پاس ٹی ٹوئنٹی کپ میں خود کو ثابت کرنے کا بہترین موقع ہے جس کے بعد ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان کے انتخاب پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں