پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں رواں ہفتے موسم گرم اور خشک رہے گا

جمعہ 4 ستمبر 2015 14:14

اسلا م آبا د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں ہفتہ کے دوران جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

(جاری ہے)

تاہم کل(ہفتہ ) کو مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،راولپنڈی،اسلام آباد، ژوب، قلات ڈویژن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوا و ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز کئیدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ جبکہ ڑوب اورکوئٹہ ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش ڑوب میں 50 ملی میٹر جبکہ بارکھان میں06 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات: سب سیزیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 41ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ نور پور تھل، تربت ،سکھر اور رحیم یار خان میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں