ایم کیوایم کا مذاکرات سے پیچھے ہٹنے کا فیصلے حیرت انگیز ہے ‘وزیر خزانہ اسحاق ڈار

جمعہ 4 ستمبر 2015 15:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کا مذاکرات سے پیچھے ہٹنے کا فیصلے حیرت انگیز ہے ‘الطاف حسین کے خطاب پر پابندی حکومت نے نہیں لاہور ہائی کور ٹ نے لگائی ہے ‘ حکومت اور ایم کیوایم میں تمام معاملات طے ہوچکے تھے ‘لگتا ہے کسی نے سارا عمل سبوتاژ کیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں وزیر خزانہ نے کہاکہ الطاف حسین کے خطاب پر پابندی حکومت نے نہیں بلکہ لاہور ہائی کورٹ نے لگائی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے کہا کراچی آپریشن کا فیصلہ تمام جماعتوں نے مل کر کیا۔یہ آپریشن صرف جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے۔ کسی جماعت کے خلاف نہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے مذاکرات سے پیچھے ہٹنے کے فیصلے سے حیرت ہوئی جمعرات کو ڈرافٹ حتمی شکل میں لانا تھا۔ گزشتہ رات فیصلہ کیا تھا کہ وزیراعظم کو اطلاع دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور ایم کیوایم میں تمام معاملات طے ہوچکے تھے۔ طے ہوا تھا کہ مذاکرات غیر مشروط ہوں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ صبح پانچ بجے ایم کیوایم نے فضل الرحمان کے ذریعے فیصلہ سے آگاہ کیا۔ کچھ دیرقبل فضل الرحمان سے بات ہوئی وہ کافی حیران تھے ۔ لگتا ہے کسی نے سارا عمل سبوتاژ کیا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں