پاک چین اقتصادی راہداری کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک کے کونے کونے سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا،ملکی سیاسی و عسکری قیادت کاعزم

جمعہ 4 ستمبر 2015 16:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) ملکی سیاسی و عسکری قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک کے کونے کونے سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملکی اندرونی صورتحال ، پاک افغان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملکی سیاسی و عسکری قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک کے کونے کونے سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں