اسلام آباد،بارہ کہو میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، 121 مشتبہ افراد گرفتار ، اسلحہ اور منشیات بر آمد

جمعہ 4 ستمبر 2015 16:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) بارہ کہو میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران 121 مشتبہ افراد گرفتار جب کہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات بھی بر آمد کی گئیں ہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران 121 مشتبہ افراد کو گرفتار جب کہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔

آپریشن کے دوران 2 ٹرپل ٹو اور2 سیون ایم ایم رایفلیں، 890 روٴنڈز، 12بور کے 10، تیس بور کے 9، نائن ایم ایم کے 4 اور 32 بور کے 2 پستول برآمد ہوئے۔سرچ آپریشن کے دوران بارہ کہو کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر کے ایک کلو چرس اور شراب بھی بر آمد کی گئی جب کہ آپریشن کے دوران گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں