قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کے چیئرمین و ارکان کااکرم درانی کی اجلاس میں عدم شرکت پرشدیدبرہمی کااظہار

جمعہ 4 ستمبر 2015 16:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کے چیئرمین و ارکان نے وفاقی اکرم درانی کی اجلاس میں عدم شرکت پرشدیدبرہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی وزیرکمیٹی کے گزشتہ تین اجلاسوں میں شریک نہیں ہوئے اگرآئندہ اجلاس میں بھی نہ آئے تومعاملہ قائمہ کمیٹی برائے قواعدوضوابط واستحقاق میں لے جائیں گے، سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ 2009سے 2015کے دوران مختلف ہاؤسنگ سکیموں کی مدمیں جمع ہونے والی رقم کی تفصیلات اوراسپروسول کیے گئے منافع بارے سوال کاجواب بھی گول کرگئے، قائمہ کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ اجلاس میں بتایاجائے کہ مذکورہ رقم کون سے بینکوں میں رکھی گئی اورابتک اسپرکتنامنافع وصول کیاہے۔

جمعہ کوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اجلاس چیئرمین حاجی محمد اکرم انصاری کی صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ کی طرف سے بہارہ کہو ہاؤسنگ سکیم اور سرکاری ملازمین کو گھروں کی الاٹمنٹ بارے بریفنگ دی گئی ،سیکریٹری وزارت شاہ رخ ارباب نے کمیٹی کو بتایا کہ فیڈڑل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور گرین ٹری کے درمیان معاہد ہوا ہے جس کے تحت وفاقی سرکاری ملازمین اور دوسرے مخصوص گروپوں کیلئے بہارہ کہوہاؤسنگ سکیم فیز 6 اسلام آبادکیلئے 3153کنال سات مرلے زمین خریدی گئی اس سکیم کیلئے 32ہزار سے زائد سرکاری ملازمین نے درخواستیں جمع کرارکھی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ قانون پیچیدگیوں کی وجہ سے پانچ سال کی تاخیر کے بعد کامیاب درخواست دہندگان کوالاٹمنٹ لیٹر جاری کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔سیکریٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ بہارہ کہو ہاوسنگ میں الاٹمنٹ کا طریقہ کار پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر رکھا گیا ہے اور 2469 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی جائے گی ۔رکن کمیٹی طاہرہ اورنگزیب کی طرف سے قومی اسمبلی وسینٹ سمیت آئینی اداروں کے1500ملازمین کو2009سے پلاٹ نہ ملنے کا معاملہ اٹھایا گیا ۔

جس پر حکام نے بتایا کہ دوفیصد کوٹہ آئینی اداروں کیلئے مختص کیا گیا ہے ۔وزارت ہاؤسنگ کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ بہارہ کہوہاؤسنگ سکیم فیز 6کے اشتہار میں کوٹہ نہ ہونے کے باوجود بھی آئینی اداروں کے 1500 ملازمین نے درخواستیں جمع کروائی ہیں ۔تاہم آئینی اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے کوئی کوٹہ مختص نہیں کیا گیا ۔انہوں ے کہاکہ اس بارے میں وزارت کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی طرف سے بھجوائی گئی ہدایات کی روشنی میں 9آئینی اداروں کے ملازمین کا کوٹہ بڑھاکر ان کی کل تعداد کے تناسب سے پلاٹ الاٹ کرنے کی سفارش کی ہے۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ آئینی اداروں کا کوٹہ وزریراعظم کی منظوری کے بعد دو فیصد سے بڑھا کر تین فیصد کردیا گیا ہے ۔کمیٹی کویہ بھی بتایا گیا کہ 2014سے 2015 کے دوران 876سرکاری ملازمین کوگھر الاٹ کئے گئے ہیں جن میں جنرل ویٹنگ لسٹ کے242ملازمین بھی شامل ہیں ۔قبل ازیں قائمہ کمیٹی کااجلاس شروع ہواتوممبران نے معاملہ اٹھایاکہ وفاقی وزیرہاؤسنگ اکرم درانی کمیٹی کے گزشتہ تین اجلاسوں میں شریک نہیں ہوئے اگرانہوں نے نہیںآ ناتوپھراس کمیٹی کاوجودبے معنی ہے جس پرچیئرمین کمیٹی حاجی اکرم انصاری نے وفاقی وزیرکی اجلاس میں عدم شرکت پرشدیدبرہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ آئندہ جلاس میں وہ اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں